کوئٹہ: عدالت عالیہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق عدالت عالیہ کے تمام عزت مآ جج صاحبان کااجلاس عزت مآ چیف جسٹس ، جسٹس طاہرہ صفدر کی زیر صدارت عدالت عالیہ بلوچستان میں منعقد ہوا جس میں سیر حاصل بحث کے بعد میں فیصلے کئے گئے ۔
فیصلے میں2000 سے2010 کے درمیان دائر ہونیوالے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد سے جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے اور ان کا فیصلہ تین مہینے کے اندر کیا جائے اگر بورڈ بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوا تو ایسے مقدمات کی پیشی معمول کے مطابق سماعت کیلئے مقرر نہ کی جائے اسے کم سے کم وقت میں مقرر کیا جائے ۔
ضمانت کی درخواست کو ہفتہ وار بنیاد پر سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا اور متعین وقت میں اس کا فیصلہ کیا جائے گا عبوری حکم کے خلاف جو مقدمات درج ہوں انہیں ہفتہ وار بنیاد پر سماعت کیلئے مقرر کر کے جلد سے جلد فیصلے کئے جائیں تاکہ ان مقدمات کا بھی فیصلہ ہو سکے جو ضلعی عدلیہ میں کسی عبوری حکم کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں۔
2010 سے پہلے مقدمات کا فیصلہ تین ماہ کے اندر کیا جائیگا ،عدالت عالیہ بلوچستان
وقتِ اشاعت : September 7 – 2018