|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2018

حب: سینئر پارلیمنٹرین و صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے گزشتہ روز کوئٹہ سے ایک خبررساں ایجنسی کی توسط سے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت اور تردید کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے محکموں کے بارے میں نظر ثانی کیلئے وزیر اعلی کو ضرور کہا ہے اور امید ہے کہ وہ اس پر نظر ثانی کرینگے ۔

انہوں نے پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سے بات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقی ایسی کوئی بات نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بن رہا اور نہ ہی ہم نے کوئی ایسی بات کہی ہے سردار بھوتانی نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی منظم ہے اور پارٹی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے ۔