|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2018

سبی: سٹی پولیس سبی نے بلیک میل کرنے والے گروہ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ،گرفتار ملزمان چھوٹے بچوں کے ساتھ بد فعلی کے واقعات میں ملوث ہیں جو چھوٹے بچوں کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتے تھے ،ایک ہفتے کے دوران دو واقعات سامنے آئے ہیں۔

ان خیالات کااظہارڈی ایس پی سبی بشیر جمالی نے سٹی تھانہ سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا اس موقع پرایس ایچ او سٹی غلام جیلانی ،ایڈیشنل ایس ایچ او سجاد احمد،ٹریفک سارجنٹ محمد آصف اور دیگر بھی موجودتھے ۔

ڈی ایس پی بشیر جمالی نے بتایا کہ ایس ایچ او سٹی غلام جیلانی اور ان کی ٹیم نے ایک گروہ کے پانچ ملزمان اویس احمد ،ندیم احمد،ذیشان ،فراز اور عبدالحمید کو گرفتار کر لیا ہے جو مختلف طریقوں سے چھوٹے بچوں کو بلیک میل کر کے ان کے ساتھ بد فعلی کرتے تھے انہوں نے کہا کہ سبی میں ایک ہفتے کے دوران چھوٹے بچوں کے ساتھ بد فعلی کے دو واقعات سامنے آئیں ہیں ۔

پہلے واقعے میں دو افراد اویس احمد اور ندیم احمد نے ملکر 15سالہ ناصر جان کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دوسرے واقعے میں تین ملزمان ذیشان،فراز اورعبدالطیف نے ملکر18سالہ احمد عبداللہ کو زبردستی ان کے گھر کے سامنے سے اٹھا کر لے گئے اور بچے کے ساتھ بد فعلی کی جس پر ایس ایچ اوسٹی غلام جیلانی ،ایڈیشنل ایس ایچ او سجاد احمد نے کاروائی کر کے دونوں واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور گرفتارملزمان سے مذیدتفتیش جاری ہے ۔