|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی مچلکوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیا۔

پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں بری ہونے کی بنیاد پر سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا،پرویز مشرف کیجانب سے اختر شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق صدر پرویز مشرف کو سپریم کورٹ نے ہی ضمانت دی تھیعدالت نے درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب ظلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔