|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ایک بلوچ قوم پرست جماعت کی سربراہ کی جانب سے حکومت پر تنقید بلا جواز سمجھتے ہیں۔

اپنے دور حکومت میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اب وہ دور چلا گیا ہم عوام کے حقیقی نمائندے ہیں اور اتحادیوں کیساتھ مل کر صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔

حکومت پانچ ماہ نہیں بلکہ پانچ سال کی مدت پوری کرے گی موقع پرستوں کو دوسرے راستے سے اقتدار کا موقع نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعت کی جانب سے موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی غیر جمہوری طریقے سے کسی کو بھی اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں دینگے ۔

سینیٹ انتخابات نے ثابت کر دیا کہ ہماری پارٹی اور اتحادیوں نے جس طرح ایک دوسرے پر اعتماد کر کے ہمارے امیدوار کو کامیاب کرایا اور37 ووٹ حاصل کی یہ جمہوریت کی جیت ہے اور اسی طرح اسپیکر شپ میں بھی اتحادیوں نے مطلوبہ اکثریت حاصل کی تھی عوام کو اب مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا جو دعوے اور وعدے بلوچستان عوامی پارٹی نے عوام کیساتھ کی ہے ان وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

تمام اتحادی ایک پیج پر ہے تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دیں گے کوئٹہ شہر کی خوبصورتی دوبارہ بحال کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں جس طرح ملازمتوں میں بندر بانٹ کی گئی ۔

ہے اب وہ بندر بانٹ نہیں چلے گی اور عوام کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع میسر کرینگے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کا بینہ اجلاس میں سب پر واضح کر دیا کہ نہ خود کرپشن کرینگے نہ دوسروں کو کرپشن کرنے دینگے ماضی میں یہی جماعت اقتدار میں آئی جو آج دوسروں پر تنقید کر رہی ہے۔

انہوں نے اپنے دور اقتدار میں صوبے اور عوام کے لئے کیا کیا ۔کیا وہ عوام کے سامنے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر سکتے ہیں ۔