|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہا سرفراز بگٹی کی جیت جام کمال پر بی اے پی کے پارلیمانی گروپ اور حکومت میں شامل اتحادیوں کے بھرپور اعتماد کا نتیجہ ہے ۔

یہ بات انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما شمس الحق سرگڑہ اور دیگر ساتھیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہی انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز بگٹی کی شاندار جیت ان سیاسی جماعتوں اور قوتوں کے لیے ایک جواب بھی ہے جو جام حکومت کے بارے میں ناقابل فہم پیشنگویاں کر کے ناکام نجومیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ جام کما ل کو بلو چستان عوامی پارٹی اور حکومت میں شامل تمام اتحادیوں کے پارلیمانی گروپس اور انکی قیادت کا بھر پوراعتماد حاصل ہے بی اے پی کی حکومت بلوچستان کے عوام اور اپنے اتحادیوں کے اعتماد کا پاس رکھے گی۔ 

جام کی قیادت میں قائم حکومت بلوچستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور عوام کو برابری کی بنیاد پر صحت تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے اپنے عزم کی تکمیل اور صوبے میں امن کی بحالی کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی بہتر عوامی طرز حکومت کے قیام کے کے لیے بنیادی اقدامات میں مصروف عمل ہے جس کے اثرات و ثمرات آئندہ آنے والے دنوں میں عوام تک پہنچنا شروع ہوجائینگے۔ 

چوہدری شبیر نے مزید کہا گزشتہ تین دہائیوں میں بلوچستان اور اسکی عوام سے بدترین سیاسی کھلواڑ کھیلا گیا جسکی وجہ سے اج بلوچستان کی عوام کو بدامنی بیوزگاری ناخواندگی بدعنوانی اور دیگربنیادی ضروریات کے فقدان کے جس طوفان کاسامنا ہے اس سے نمٹنا ایک چیلنج ضرور ہے لیکن بی اے پی کی حکومت جام کمال کی قیادت میں نہ صرف ایسے چیلنجوں کا سامنا کرنے کی جرات کے ساتھ ساتھ ان مسائل کا دیرپا حل نکالنے کی بھر پور صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ 

بی اے پی کی حکومت اپنے اتحادیوں اور عوام کے تعاون سے بلوچستان کے ساحل و وسائل پر اپنے نہ صرفاپنے حق حاکمیت کا بھرپور دفاع کرے گی بلکہ صوبے کے وسائل کو بلوچستان کی عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے استعمال یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کے زریعے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی کے اپنے عزم کی تکمیل کو یقینی بنائیگی۔