ڈیرہ بگٹی: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث ایک اور خاتون دوران حمل جاں بحق ہوگئیں ۔
ذرائع کے مطابق محلہ زانکو کی رہائشی حاملہ خاتون مسمات مہناز بی بی زوجہ منشی خان بگٹی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تاہم ضلع بھر میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث خاتون کو صوبہ پنجاب کے علاقے رحیمیار خان ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا،کہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
تاہم محمکہ صحت کے ضلعی حکام نے لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی تاثر مسترد کرتے ہوئے آن لائن کو بتایا کہ اکثر خواتین کی موت بنیادی حفظان صحت کی اصولوں پر عمل نہ کرنے کے باعث ہوئی،کم علمی کے باعث اکثر لوگ دوران حمل نہ تو خواتین کا روٹین چیک اپ کراتے ہیں اور نہ ہی انہیں ضرورت کے مطابق مطلوبہ کھانے پینے کی اشیا یا خوراک دی جاتی ھے کم خوراکی اور بنیادی حفظان صحت کے اصولوں پر عدم عمل کے باعث مریضہ میں خون کی شدید کمی ہوجاتی ھے۔
جس کے باعث دوران زچگی خواتین کو شدید اور جن لیوا امراض لاحق ہوجاتی ہیں،جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گزشتہ کئی روز سے نہ صرف خاتون ڈاکٹر موجود ہیں بلکہ اس نے کئی روز کے دوران درجنوں خواتین کو چیک اپ کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت میں فراہم کی ہیں۔
ڈیرہ بگٹی ،لیڈی ڈاکٹرنہ ہونے کے باعث ایک اور خاتون دوران حمل جاں بحق
وقتِ اشاعت : September 15 – 2018