|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2018

کراچی: پی ایس او نے پی آئی اے کے جہازوں کو تیل کی سپلائی بحال کردی۔

پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی فضائی کمپنی کو ایندھن کی فراہمی بند کردی تھی جس کے نتیجے میں پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں، تاہم اب پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان واجبات کی عدم ادائیگی کا تنازع حل ہوگیا ہے اور پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بحال کردی ہے۔

ایندھن کی فراہمی کے لیے پی ایس او نے 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا جس پر پی آئی اے نے پی ایس او کو 30 کروڑ روپے ادا کر دیے ہیں اور وعدہ کیا ہے کہ اب پی ایس او کو روزانہ کی بنیاد پر ادائیگی کی جائے گی جس سے واجبات میں کمی ہوگی اور قرضہ اتر جائے گا۔