|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2018

اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے سرکاری اشتہارات کے اجراء کے لئے خصوصی کمیٹی بنا دی ،کمیٹی وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر بنائی گئی ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات نے خط کے ذریعے کمیٹی کی تشکیل کے بارے صوبائی وزرائے اطلاعات کو آگاہ کردیا ۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کمیٹی کی اجازت کے بغیر کوئی اشتہار جاری نہیں کر سکتی۔

کمیٹی کے سربراہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری ہوں گے۔کمیٹی میں پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا کے وزرائے اطلاعات ارکان ہوں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔