|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز کی کاروائی چار دہشتگردہلاک دو اہلکار شہید دو زخمی ،خودکش جیکٹس اسلحہ برآمد۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو سکیورٹی فورسز نے قلات کے علاقے منگچر میں چھپے دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد وارث شعبان اور سپاہی میر عالم شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق کاروائی میں ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ،۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے دو خود کش جیکٹس،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔

شہید سپاہی محمدوارث صہبان نے دو بچے جبکہ ایک بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے،دوسرے شہید سپاہی میرعالم نے ایک بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔