کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملکی استحکام کیلئے وفاق بلوچستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کا راستہ روکنے کیلئے صوبے کی سیاسی جماعتوں کو متفقہ قومی ایجنڈا کا تعین کرنا چایئے ۔
ریاست ضمنی انتخاب میں دو شہریوں کے درمیان فریق بننے کی بجائے شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ۔ ہم اس سیاسی عمل کی پیداوار ہیں جس نے ہمیشہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ قرار دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سراوان ہاؤس کانک میں مستونگ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، میر ہمایوں عزیز کرد ، لالا یوسف بنگلزئی، نوابزادہ میر رئیس رئیسانی سمیت مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے عمائدین موجود تھے ۔ نواب اسلم رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد صوبے سے نفرتوں ، قتل وغارت گری اور آپس کے انتشار کا خاتمہ کرنا ہے ۔چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات میں جمیل لہڑی، سردار شمس لہڑی، صاحب خان لہڑی، وڈیرہ عبدالمنان، وڈیرہ عبدالقادر، وڈیرہ عبدالجبار، ٹکری محمداکبر محمدشہی، حاجی کبیراحمددہوار، حاجی منیر احمد،میرمحسن سمالانی،حبیب اللہ سمالانی، ماماعبدالقادرلہڑی، ملک غلام حسین لہڑی، میرعمران لہڑی، میردلاورلہڑی، حفیظ اللہ لہڑی، حاجی محمدیار لہڑی، محمدنورلہڑی، رحمت اللہ لہڑی، احمد خان لہڑی، ٹکری غلام حیدرلہڑی، حاجی خان لہڑی، منیراحمد، فاضل محمدلہڑی، مرتضیٰ لہڑی، علی رضا لہڑی، منیراحمد، ظفراقبال لہڑی، مامامحمدحسین لہڑی، عْمرخان لہڑی، رحیم دادلہڑی، حاجی عبدالقادر زہری، محمدزمان زہری، آغا نثارشاہ، سید صابرشاہ، مشتاق لہڑی، بشیراحمدلہڑی، لیاقت لہڑی،ٹکری محسن لہڑی، محمد وفا لہڑی،غلام حسین لہڑی،عبدالرزاق لہڑی،ماما عبدالغنی خواجہ خیل،عبدالسلام لہڑی،ظہوراحمد لہڑی،عدیل رئیسانی سمیت سینکڑوں افراد نے ضمنی انتخابات میں انکی حمایت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے دور حکومت میں مستونگ میں جو ترقیاتی کام ہوئے وہ انکی عوام دوستی کے عکاس ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ سابق پانچ سالہ دور حکومت میں صوبائی اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مستونگ کی نمائندگی ہونے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا جس کا اعتراف مذکورہ نمائندے خودہر جگہ کرتے چلے آئے ہیں ۔
ریاست ضمنی انتخابات میں دو شہریوں کے درمیان فریق بننے کی بجائے شفا ف انتخابات کو یقینی بنائے، نواب رئیسانی
وقتِ اشاعت : September 28 – 2018