وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان نے کہا کہ جولائی کے جنرل الیکشن میں خضدار کے عوام نے جس اندازمیں ہمارے اتحاد کو کامیاب بنایا تھا انشاء اللہ 14اکتوبر کے دن ایک بار پھر ہمارے اتحاد کو کامیابی حاصل ہوگی الیکشن دھوس دھمکیوں سے جیتا نہیں جاتا ہے سیاسی طور مخالفین کو شکست دوچارکرینگے عوام دھمکیوں کا جواب 14اکتوبر کے دن ووٹ کے پرچی سے دیں وڈھ کے عوام نے جس انداز میں بی این پی پر اعتماد کا اظہار کیا ہم عوام کے مشکور ہے جھلاوان کے عوام نے مشکل حالات میں بی این پی کے کاروان کوساتھ نہیں چھوڑا ہے بلکہ ثابت قدم رہے 25جولائی کوہمارے مخالف قوم پرست پارٹیاں ان لوگوں کے صفوں کا حصہ بن گئے جن سے عوام سالوں سے بیزاری کا اظہار کرتے آر ہے ہیں ان کے اتحاد سے ان لوگوں کی کشتیاں بھی ڈوب گئے جو اپنے آپ پر بڑے فخر کرتے تھے اور ان کو بھی شکست سے دو چار ہونا پڑا لیکن ایک بار پھر وہی لوگ ضمنی الیکشن ایک ساتھ کھڑے ہیں لیکن اس بار بھی عوام ان کو شکست سے دو چار کردینگے ا نہوں نے کہا کہ بی این پی مجلس عمل اتحاد درینہ رشتوں کا تقاضہ تھا جھالاوان کے عوام نے اس اتحاد پر جو اعتماد کیا ہے اس پورے اترنے کو کوشش کرینگے جھالاوان کے عوام باشعور ہے کب تک ان کودھمکیوں کے زبان میں با ت کیا جائیگا مخالفین اتحاد کے خلاف جو بھی پرو پگنڈہ کررہے ہیں اس میں کئی سچاہی نہیں ہماری اتحاد جس طرح 25جولائی کے جنرل الیکشن تھا بلکہ اس ضمنی الیکشن میں بھی برقرار ہے انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے کارکناں کو چاہئیے کہ وہ اس ادتحاد کے کامیابی کے لیے د ن رات محنت کریں ان خیلات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان نے گزشتہ روزہ مینگل کوٹ میں بی این پی و متحد مجلس عمل کے پی بی 40 وڈھ خضدار تھری میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر مولانا قمرلدین ، تحصیل وڈھ کے امیر مولانا عبدالکبیر مینگل، مفتی عبدالقادر شاہوانی، حافظ حسین احمد،مولانا عبدالصبور مینگل، جسٹس (ر) عبدالقادر مینگل ،مولانا رحمت اللہ ،بی این پی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عزیز بلوچ، ارباب نواز مینگل،عبدالنبی بلوچ حیدر زمان بلوچ، سردارزادہ خلیل احمد موسیانی،ڈاکٹر قدوس بلوچ سمیت دیگر رہنماوں نے شر کت کی اجلاس میں پی بی 40وڈھ سے بی این پی کے و متحدہ مجلس عمل کے مشترکہ امیداور میر اکبرمینگل کے لیے بھر پور عوامی رابط مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا اور مختلف تجاویز پر غور ہوااجلاس میں حلقہ کے مختلف علاقوں میں مشترکہ انتخابی مہم کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی دراثنا گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان نے دراکھالہ سونارو روستم سائیڈ سمیت وڈھ کے مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگز سے بھی خطاب کیا اور ضمنی الیکشن بی این پی کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے عوام سے اپیل کی اس پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھے عوام نے اس موقع پر بی این پی کے مکمل ہمایت کا اعلان کردیا اورمحمد اکبر مینگل کے الیکشن مہم میں بھر پور ساتھ دینے کا اعلان بھی کیادریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کی حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے اگر وفاقی حکومت نے ہمارے چھ نکات پر عمل درآمد نہیں کئے تو پھر ہمیں اپنا فیصلہ کرنا ہو گا ہم اقتدار کے بھوکے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے بلوچستان کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلہ میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پہلے سے ہی پورا بلوچستان تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے حکومتوں کے بغیر سوچے سمجھے بغیر رائے سنے بیوروکریسی خود فیصلے کرتی ہے جس کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا ہے اس حوالے سے احتجاج بھی کیئے گئے اور ہماری پارٹی نے اسمبلی میں آواز اٹھایا اور ضلع لسبیلہ ،خضدار ،قلات ،خاران کا فیصلہ واپس ہوا ہے عوامی نمائندوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوامی خواہش کے مطابق فیصلے کریں جن حکومتوں کو بیوروکریسی لاتی ہے تو اس کو عوام کی کوئی فکر نہیں اس لیئے ایسے فیصلے ہوتے ہیں گریڈ ایک سے گریڈ بیس کی ملازمتوں کے کوٹے میں 2017 سے وفاق صوبے کا قرض دار ہے اور اس وقت 18ہزار پوسٹیں خالی پڑی ہیں اگر ان پوسٹوں پر تقرریاں ہوتیں ہیں تو پورے بلوچستان کے مسائل تو حل نہیں لیکن بڑے پیمانے پر بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے ہمارے ڈیمانڈ میں یہ بھی شامل ہے کہ ان پوسٹوں پر فوری بھرتی کی جائے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی نئی حکومت سے بیلہ کے لوگ خوش ہیں کہ نہیں وہ بیلہ کے لوگوں کو خود اظہار کرنا ہوگاجبکہ سردار اختر جان مینگل نے بیلہ کے دورے کے موقع پر مختلف مقامات پر تعزیتیں کیں اور نرگ ڈورے کا بھی معائنہ کیا اور زمینداروں کے مسائل بھی سنے اور عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں اس دوران سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے زمینداروں کے مسائل سمیت دیگر تمام مسائل کیلئے وفاق میں آواز بلند کی ہے اور کرتا رہونگا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بی این پی صوبے اور وفاق میں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کریگی ۔
بی این پی ،ایم ایم اے اتحاد ان لوگوں کی کشتیاں بہالے گئی جنہیں اپنے آپ پر فخر تھا، اختر مینگل
وقتِ اشاعت : October 1 – 2018