|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2018

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ نوشکی گیس پلانٹ سے گیس کی عدم فراہمی اور گیس بحران کی وجہ ٹیکنیکل نہیں بلکہ متعلقہ ٹھیکیداروں کی نااہلی اور کوتاہی ہے بلا تعطل مستقل بنیادوں پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے سمیت دیگر متعلقہ جملہ مسائل حل کئے بغیر سہولیات کی فراہمی کا دعوی بے معنی تصور کیا جاتا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سہولیات کی فراہمی کے دعوے کا کوئی فائدہ نہیں چو عوام کی خوشحالی کے بجائے پریشانی کے اسباب پیدا کریں نوشکی گیس پلانٹ کی حالت یہ ھے کہ ھر چند مہینے بعد گیس کا بحران پیدا ھو جاتا ھے جس سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن جاتی ھے ماسوائے نوشکی سٹی کے چند علاقوں کے مضافات کے تمام دیہات تا حال گیس کی سہولت سے محروم ہیں ملاقات میں اس بات کو شدت سے محسوس کی گئی کہ نوشکی پلانٹ سے گیس کی فراہمی میں تعطل کی اصل وجہ ٹیکنیکل نہیں بلکہ متعلقہ ٹھیکیداروں کی نااہلی اور کوتاہی ھے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سہولیات کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے لیے چند علاقوں کے بجائے پورے ضلع میں وسعت دینے کی ضرورت ھے ملاقات میں ایم ڈی سوہی سدرن گیس کمپنی نے گیس بوزرز کی جلد ازجلد نوشکی روانگی سمیٹ دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے ھر ممکن تعاون اور مزید پیشرفت کی یقین دلایا۔۔