اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو صوبہ بلوچستان کی سکیورٹی کی صورتحال اور منصوبہ بندی کے بارے میں تشویش ہے ٗسی پیک ہمارے ملک کا مستقبل ہے ٗ گوادر کے منصوبوں میں ملازمتوں کی اکثریت بلوچ عوام کو دی جائے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو صوبہ بلوچستان کی سکیورٹی کی صورتحال اور منصوبہ بندی کے بارے میں تشویش ہے اور وہ اس حوالے سے فکر مند بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ بلوچستان کے دوران انہیں سرحدی سلامتی کی صورتحال سمیت ترقی، منصوبہ بندی، پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر معاملات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ہمارے ملک کا مستقبل ہے۔ ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد بدقسمتی سے صوبائی فنڈ کو صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مناسب طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان سونے، تانبے اور اس جیسے دیگر وسائل سے مالا مال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ان وسائل کو صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ گوادر کے منصوبوں میں ملازمتوں کی اکثریت بلوچ عوام کو دی جائے گی۔
وزیر اعظم کو بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر تشویش ہے ،قاسم سوری
وقتِ اشاعت : October 8 – 2018