|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2018

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں سینئر نائب صدر جمال شاہ کاکڑ ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد یونس بلوچ نے شرکت کی ، اجلاس میں صوبائی پارٹی کو دوبارہ فعال منظم بنانے کیلئے غور غوض ہوا اور آرگنائزنگ کے عمل کو مزید تیز بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ ضلع اور ڈویژن کی سطح پر پارٹی کو فعال ومنظم بنانے کیلئے تمام ذمہ داران سے مشاورت کیا جائے گا ، صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مختلف اضلاع کے عہدیداران نے ملاقات کی ، جن میں چیف کوآرڈینٹر میر گوھرخان مینگل ، آرگنائزر سردار اللہ داد بڑیچ ، آرگنائزنگ سیکرٹری شاکر محمد حسنی ، ملک ظاہر کان کاکڑ، میر عبدالرحمان زہری ، عطاء اللہ محمد زئی ، سردار تاج محمد زہری ، حاجی غلام سرور ، حاجی احمد نواز زہری ، عبدالوہاب ائل ۔۔۔ میڈیم سکینہ مینگل اور دیگر نے ملاقات کی ، صوبائی صدر نے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میاں شہباز شریف اور شریف فیملی کے علاوہ پارٹی کے لوگوں کو انتقام کا شانہ بنارہی ہے ، جس کی مسلم لیگ(ن) بلوچستان بھر پور مذمت کرتی ہے ، موجودہ حکومت تبدیلی لانے میں ناکام ہوئی ہے ، صرف سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، تین بار وزیراعلیٰ رہنے والا شخص نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں بھر پور کردار ادا کردہی ہے ،ہم کبھی احتساب کے مخالِفنہیں ہے لیکن انصاف پر مبنی پیشرفت کی حمایت کی ہے اور نہ ہی کسی ادارے کی بلاوجہ مخالفت کی ہے لیکن صرف مخصوص ایک پارٹی کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، مشکل کے اس وقت میں مسلم لیگ(ن) اپنے قائدین کے ساتھ ہے اگر کسی بھی تحریک یا احتجاج کی کال دی گئیں تو مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان اپنے قائدین کے شانہ بشانہ ہوگی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں میں زندہ ہے اور کبھی طاقت کے بل بوتے پر ختم نہیں کیا جاسکتا ، صوبائی صدر نے آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ ترجیحیبنیادوں پر صوبے بھر میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں اور تمام دیگر کے دوستوں کو اعتماد میں لیکر تجاویز وسفارشات صوبائی چھ (6) رکنی کمیٹی کو پیش کی جائے ، منظوری کے بعد ہی تمام معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا ۔