|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2018

وڈھ/ کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق پر کسی صورت سودابازی نہیں کرینگے سی پیک سے گوادر سمیت دیگر منصوبوں پر اعتماد میں نہ لیا گیا تو ہم سخت لائحہ عمل طے کرینگے بلوچستان کے عوام نے جس طرح ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے عوام کے امنگوں کے مطابق ہم فیصلے کرینگے 14 اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی کے لئے کارکن دن رات محنت کریں ضمنی انتخابات میں کسی نے بھی مداخلت یا زبردستی کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج اچھے برآمدنہیں ہونگے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے وڈھ میں کشاری مسجد برہمزئی اور بھیباری کے مقام پر اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار محمد اکبر مینگل،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالصبور مینگل سمیت دیگر رہنما ؤں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حافظ حسین احمد،میر سکندر غازی،میر الحاج نزیز احمد مینگل،میر غازی خان ،سردارزادہ میر نصیر بزنجو،میر محمد رفیق بزنجو،ماسٹر عبدالباقی بلوچ میر شکرخان مینگل،حاجی عنایت اللہ،ٹکری میر محمد مینگل حبیب اللہ برہمزئی ،حاجی عبدالقادر براہمزئی سمیت رہنما عبدلطیف براہمزئی بھی موجود تھے سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام مل کر بلوچستان کے حقوق کا دفاع کرینگے ہماری درمیان اتحاد واتفاق ہے اور اس اتحاد واتفاق کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہم جدوجہد کر رہے ہیں مگر وہ ترقی وخوشحالی نہیں چا ہئے جس کے نام پر ہمیں اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقو ق اور یہاں کے ساحل ووسائل کی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہم وزارتیں نہیں لیتے کیونکہ ہم وزارتوں کے شوقین نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے کا شوقین ہے تحریک انصاف نے ہمارے ساتھ وعدے پورے نہیں کئے تو ہمیں الگ راستے کا طریقہ آتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بلوچ عوام بی این پی مینگل اور جمعیت علماء اسلام کے نامزد کر دہ امیدواروں کو کامیاب کرائیں اور اگر کسی نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی توہم بھی جمہوری جدوجہد کے ذریعے ان کے عزائم کو ناکام بنائیں گے سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق پر کسی صورت سودابازی نہیں کرینگے سی پیک سے گوادر سمیت دیگر منصوبوں پر اعتماد میں نہ لیا گیا تو ہم سخت لائحہ عمل طے کرینگے بلوچستان کے عوام نے جس طرح ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے عوام کے امنگوں کے مطابق ہم فیصلے کرینگے 14 اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی کے لئے کارکن دن رات محنت کریں۔