|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2018

کراچی: رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی جس کے بعد ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے ہیں۔

 ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 10 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرسے بھی گر کر 14 ارب 85 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 8 ارب 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 96 لاکھ  ڈالر اضافے  سے 6 ارب 54 کروڑ 43  لاکھ  ڈالر کی سطح پر ہیں۔