کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم نے کہا کہ بائیسواں مرکزی قومی کونسل سیشن کے حوالے سے تنظیم کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار ملک کی کھٹن ترین سیاسی صورت حال میں اپنی کونسل سیشن کرنے جارہا ہے ۔
اس وقت ملک میں اظہار آزادی رائے پہ غیر اعلانیہ پابندی اور غیر اعلانیہ سینسر شپ نافذ ہے نوجوان اپنی خیالات دوسروں تک نہیں پہنچا سکتے اس غیر یقینی سیاسی اور گھْٹن حالات میں ہم ترقی پسند روشن خیال اور جمہوری طلبا تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ماحول میں ایک پرامن سیاسی و اکیڈمک ماحول کی قیام کے لے اور طلبا یونین کی بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد کا راستہ اپنائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس او پجار نے ہمیشہ ہر حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے تنظیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے تنظیمی فورم کا بروقت انعقاد کرنے پر قائل ہے بلا کوئی تاخیر کے ہم دو سال کی آئینی مدت پوری ہونے پر اپنی قومی کونسل سیشن بیس اکتوبر کو بنام یوسف عزیز مگسی منعقد کرنے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہم کونسل سیشن کے جلسہ عام میں ملک بھر کے ترقی پسند سیاسی کارکن صحافی حضرات وکلا دانشور سول سوسائٹی سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں ۔
کٹھن سیاسی صورتحال میں بی ایس او پجار کا کونسل سیشن اہمیت کا حامل ہے، گہرام اسلم
وقتِ اشاعت : October 13 – 2018