|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل پرمشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو سیندک پروجیکٹ لیز معاہدے سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء سمیت دیگر پیش ہوئے بلکہ چینی کمپنی کی جانب سے آئینی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دئیے جانے سے متعلق دائر درخواست پر بحث ہوئی سماعت کے دوران درخواست گزار ثناء بلوچ کے وکیل کی جانب سے چینی کمپنی کی درخواست پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے بینچ نے سماعت 12نومبر تک کیلئے ملتوی کردی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے سیندک پروجیکٹ لیز میں توسیع کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کررکھی ہے ۔