|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2018

سبی: ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام سبی اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو رینک لگانے کی پروقار تقریب ۔

تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم تھے تقریب میں صوبائی وزیر سردار یار محمد رند،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی، سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسہ ، قبائلی معتبرین،کیڈٹس کے والدین کے علاوہ ایف سی اور سول افیسران کی بڑی تعداد شرکت ۔

تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم ،صوبائی وزیر سردار یار محمد رند، سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسہ ،میر حیربیار خان ڈومکی نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو رینک لگائے ۔

تفصیلات کیمطابق ایف سی بلوچستان کے زیراہتمام ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہو کر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آفیسران کی رینک لگانے کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم تھے جبکہ مہمانوں میں سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ، پالیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند ،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل چوہدری وقار احمد ،ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل ضیاء اللہ ، میجر علیم ، ایجوکیشن آفیسر نعمان ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی ،سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان ، سابق صوبائی وزیر عامر رند، چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ، ای ڈی او ایجوکش میر عبدالستار لانگو ، سابق چیئرمین سردار محمد خان خجک ، میر اصغر خان مری سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں قبائلی سیاسی عوامی شخصیا ت شریک تھے ۔

پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کیپٹن اسد نے سرانجام دیے تقریب میں ایف سی پبلک اسکول کے طلباء کے علاوہ مختلف طلباء نے خوبصورت انداز سے ملی نغمے اوربلوچی پشتون نغموں پر رقص پیش کیا صدام حسین نے ملی نغمہ اورریلوے گرلز اسکول کی طلبہ نے ویلکم پیش کیا ۔

اس موقع پر کامران ،اختر شاہ مراد،علی ہان ، مرجان ہان ، یاسر علی ، محمد زاہد ، دانیال حسین ، وحید مراد ، احسن منیر ، محمد رضوان،نجیب دین ، حسن بخش ، غضنفراللہ سرتاج حسین کو پاکستان ملٹری اکیڈمی سے تربیت مکمل ہوکر پاسنگ آوت ہونے پر آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ندیم احمد انجم ، سردار یار محمد رند ، میر ہزار خان ، سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی نے لیفٹیننٹ کے رینک لگائے ۔

اس موقع پر ان کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم سب کیلئے قومی تہوار ہے ہمیں اپنے بچوں کی صلاحیتوں پر ناز ہے جو اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیکر ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہوئے پاک افواج کی کارکردگی میں اضافہ کا سبب بنے گئے ۔

واضح رہے کہ کامیاب آفیسران کا تعلق سبی ڈیرہ بگٹی سوئی ڈیرہ مراد جمالی سے تھا جو کیڈٹ کالج سوئی میں تعلیم مکمل کرکے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں دوسالہ تربیت مکمل کرکے اکتوبر 2018 میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد آفیسران نے فوج میں کمیشن حاصل کیا اس موقع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ۔

صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا کہ آج میرے لئے خوشی کا مقام ہے کہ بلوچستان سے بالخصوص سبی ،ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی،سوئی، سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاک فوج میں بطور افیسر بھرتی ہوئے ہیں آج ان کو رینک لگانے کی پروقار تقریب ہے میری بھی خواہش ہے کہ میرا بیٹا بھی پاک آرمی میں بھرتی ہوکر ملک و قوم کی خدمت کرے ۔