|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ بی اے پی کی قیادت ایک ایسی مخلص مدبرانہ ترقی پسند سوچ وفکر رکھتی ہے جو بلوچستان کی ترقی سے شروع ہو کر عوام کی خوشحالی پر ختم ہو تی ہے ۔

بی اے پی کی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر اس سوچ کی عملی تکمیل کے لیے بر سرپیکار ہے جام کمال کی قیادت میں نہ صرف بلو چستان عوامی پارٹی متحد ہے بلکہ بی اے پی اور اسکے تمام اتحادیوں کے پارلیمانی اراکین جام کمال کی مدبرانہ قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور انکے وسیع وژن کے مطابق بلوچستان کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں ۔

انشااللہ انکی محنت اور عوام دوست اقدامات کے اثرات جلد ہی عوام تک پہنچنا شروع ہوجائینگے وزیراعل جام کمال اور بی اے پی کی حکومت پر بلا جواز تنقید اور عدم اعتماد کی باتیں کرنے واے تیس مار خان اپنے دورے اقتدار کی کارکردگی کا احتساب کریں جن کے بدترین سیاسی و معاشی کھلواڑ بد عنوانی اور کرپشن نے بلوچستان کو پسماندگی کے ا یسے اندھیروں میں دھکیلا جنکی وجہ سے نہ صرف صوبہ شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے بلکہ عوام صحت تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہے ۔

بلوچستان کے سابقہ حکمرانوں کی مفاد پرستی عدم توجہی ناقابل عمل پلاننگ اور غلامانہ طرز حکومت کی وجہ سے آج بلوچستان کی عوام اپنے ہی وسال کے ثمرات سے محروم ہے بی اے پی کی مدبرانہ قیادت اپنے اتحادیوں کے تعاون اور بہتر طرز حکومت قابل عمل مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے بلوچستان کو نہ صرف موجودہ بحران اور درپیش مشکلات سے نکالے گی ۔

بلکہ عوامکے میعارِ زندگی کو بلندکر نے کے ساتھ ساتھ برابری کی بنیاد پر صحت وتعلیم کی جدید سہولیات اور روزگار کی یقینی فراہمی کیاپنے عزم کی عملی تکمیل کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی اور قابلِ عمل اقدامات کے لیے مصروف عمل ہے جسکے ثمرات سے عوام مستقبل قریب میں مستفید ہونا شروع ہوجائے گی

ماضی میں بلوچستان کے وسال کو عوام کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال کرنے کی بجائے مرکزی لوٹیروں کے ساتھ ملکر بے دردی لوٹا گیا صوبے کی پسماندگی کو ختم کرنے اور عوام کے معیاررندگی کی بہتری کی بجائے اپنے آساسوں میں اضافہ پر توجہ دیں۔