کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد ایم این اے سردار اختر جان مینگل ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے چیئرمین نادرا سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں بلوچستان کے عوام کو نادرا کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے پارٹی کی ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ عوامی مسائل کو مختلف فورمز پر اجاگر کرتے ہوئے حل کرایا جائے ۔
ملاقات میں کوئٹہ‘ دکی ‘ لورالائی اور دیگر علاقوں میں نادرا آفسز سے افغان مہاجرین کو شناختی کارڈز کے اجراء کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو ماہ سے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو شناختی کارڈز کا اجراء جاری ہے ۔
نادرا وین کے ذریعے مہاجرین کے شناختی کارڈز بنائے جا رہے ہیں جو کسی بھی طور پر درست اقدام نہیں افغان مہاجرین نہ صرف بلوچوں بلکہ تمام بلوچستانیوں کیلئے مسائل کا سبب رہے ہیں بی این پی غیر قانونی شناختی کارڈز کے اجراء کو برداشت نہیں کریں گے ۔
سردار اختر مینگل اور آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کی چیئرمین نادرا سے ملاقات
وقتِ اشاعت : October 19 – 2018