کوئٹہ : ڈپٹی انسپکٹر جنرل و ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ایگل اسکوارڈ اور پولیس پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ۔
تین دنوں میں دہشت گردی کے خدشات ہیں جس کے لئے شہر میں داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی عوام کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ کے پیش نظر اپنے اردگرد کے لوگوں کو پر نظر رکھیں زائرین کی واپسی ہو چکی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے آنے والے تین دن کے لئے تھرٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ایگل فورس اور پولیس پیٹرولنگ بڑھا دی گئی اور کوئٹہ شہر میں تمام بازاروں اور مارکیٹوں پر بھی پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جاسکے جو زائرین زیارت کے لئے ایران گئے تھے ۔
ان کی کوئٹہ واپسی ہو چکی ہے اور تمام تھانوں کے عملے کو ہدایت جاری کر دی کہ اپنے اپنے علاقوں میں امن وامان کی بحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں ۔
کوئٹہ میں تین دنوں کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے،رزاق چیمہ
وقتِ اشاعت : October 20 – 2018