|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2018

کوئٹہ : سیندک کو بلوچستان کے مکمل کنٹرول میں دینے کیلئے اہم کمیٹی کی تشکیل دیدی گئی ،سیندک اور ریکودک کا کے مسئلے پرثناء بلوچ نے 4 اکتوبر کو اسمبلی میں تاریخی اور حقائق پر مبنی دستاویزات کے ساتھ مدلل طریقے سے اٹھایا جس پر اسمبلی کی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ ہو ا ۔

بلوچستان اسمبلی سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4اکتوبر 2018ء کو رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد نمبر3کی روشنی میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جن میں صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی ،صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی ،صوبائی وزیر خوراک اسد اللہ بلوچ ،صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری ،صوبائی وزیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ ،اراکین بلوچستان اسمبلی گہرام بگٹی ،اصغرخان اچکزئی ،ثناء اللہ بلوچ ،اخترحسین لانگو، اصغر علی ترین ،میر یونس عزیز زہری شامل ہیں ۔

صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئین میں 18 ویں ترمیم کے تناظر میں سیندک منصوبہ بلوچستان حکومت کی ذمہ داری ہونی چاہیے اور کمیٹی اسی ضمن میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔