کراچی : پاک فوج کے تعاون سے ہم نے امن قائم کیا جسے خراب کیا جارہا ہے اور پاک فوج کی کا وشوں محنت اور قربانیوں کو بے رنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بات سابق وفاقی وزیر اوربلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے مختلف شہروں اور بیرون ممالک کے عہدیداروں وکارکنوں سے آن لائن بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑ میں لڑائی اور شہروں میں بھوک غربت اور افلاس نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں بلوچستان پسماندگی میں آگے جارہاہے اور سیاستدانوں کو لوٹ کھسوٹ کے علاوہ دوسرا کوئی کام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑوں میں لڑنے والوں سے لڑائی کی بجائے مذاکرات کیئے جائیں کیونکہ اگر پیار سے بھلائی اور اچھائی کے نتائج کا امکان ہے تویہ لڑائی ضرور ہونی چاہیے انہوں نے بلوچ عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اداکیا جارہا ہے تمام مسائل کے باوجود بلوچستان کے عوام کنگال ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کے عوام کی آنکھیں اپنی حکومت اور آرمی کی طرف ہے اور حقوق کی طلبگار ہے لہذا حکومت فوری طور پربلوچستان کے عوام کے لیے ریلیف پیکیج جاری کرے تاکہ بلوچستان میں خوشحالی کا دوردورہ ہو۔
پاک فوج کے تعاون سے ہم نے بلوچستان میں امن قائم کیا ، پرنس محی الدین
وقتِ اشاعت : October 21 – 2018