|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے حیصص میں صوبوں کا حصہ کم کرنا زیادتی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی اس پر خاموش نہیں رہے گی ۔

بلوچستان کو پہلے ہی لوٹا گیا ہے اب مزید کسی کو بھی صوبے کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے حقوق کا دفاع کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کے پاس ویژن نہیں ہیں گوادر، سیندک ، ریکوڈک کو دونوں ہا تھوں سے لوٹا جا رہا ہے بلوچستان بے روزگاری ، بجلی، پانی، تعلیم، صحت سے محروم ہیں بلوچستان ن نیشنل پارٹی وسائل حق وحاکمیت سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے ۔

سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ سیندک اور ریکوڈک میں بلوچستان ففٹی ففٹی کا حصہ دار ہیں گوادر سٹی بنا رہے ہیں وہاں کے لو گوں کو حصہ دینا چا ہئے ہم ترقی کے خلاف نہیں ہیں ۔

گوادر میں بڑے بڑے اعلانات ہوئے ہیں مگر کام نہیں ہو تا ہیں بلوچستان کا دولت لوٹا جا رہا ہے بلوچستان حکومت سو رہی ہے کچھ پتہ نہیں ہے بلوچستان کے حکمرانوں نے تمام گرانڈو کو اپنے نام پر کروائے ہیں بلوچستان حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کا جدوجہد ساحل ووسائل پر اختیار اور ویراعظم عمران خان کو چھ نکات پر عملدرآمد کیلئے کوشش کی جا رہی ہیں بلوچستان کے عوام پانی، بجلی، تعلیم، صحت سے محروم ہیں وفاق صرف اعلانات اور معافی سے کام لے رہے ہیں ہر دور میں بلوچستان میں من پسند افراد نوازنا بلوچستان کے ساتھ نا انصافی ہے اس لئے بلوچستان محرومیوں کا شکار بنا ہے ۔