|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2018

 اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے، خط میں رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان تاریخ کی بدترین معاشی بدحالی سے گزر رہا ہے، معاشی بدحالی کا ذمہ دار موجودہ حکومت ہی کو قرار دینا انصاف نہیں ہوگا۔

رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں مزید کہا کہ الزام تراشی کے بجائے ہمیں مل کر ملک کو موجودہ معاشی بدحالی سے نکالنا ہوگا۔