کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ‘ پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ ایم این اے اختر حسین لانگو ‘ ایم پی اے احمد نواز بلوچ ‘ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سریاب پیکیج سست روی کا شکار ہے سریاب پیکیج پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
سریاب روڈ کی توسیع کا منصوبہ پر عملدرآمد شروع کیا جائے پارٹی کے پارلیمانی اراکین اس حوالے سے حکام بالا سے بات چیت کریں گے بی این پی جو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سب سے بڑی جماعت ہے ۔
بالخصوص کوئٹہ کے غیور عوام نے بی این پی کو مینڈیٹ دیا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ہم پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر کوئٹہ اور سریاب کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کی مینڈنٹ پر پورا اتریں اس سے قبل ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔
ہماری کوشش ہے کہ ہم تعلیم ‘ صحت ‘ پانی ‘ انسانی بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں گے نوجوانوں کے قلم تھمانے اور منشیات کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے بھی اقدامات کریں گے کیونکہ منشیات ہمارے معاشرے کے تباہ کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا محور و مقصد حقیقی ترقی و خوشحالی اور عوام کی خدمت ہے ہم مرکز میں آزاد بینچوں اور بلوچستان میں اپوزیشن میں ہیں اس کے باوجود عوام کے امنگوں ‘ احساسات کی ترجمانی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سریاب پیکیج کی مد میں جو کام کئے گئے یا کئے جائیں گے ان کی شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے اراکین اسمبلی سے مشاورت کی جائے ہماری کوشش ہوگی کہ سریاب پیکیج کے مد میں ملنے والے فنڈز عوام کی امانت ہیں جسے کرپشن کی نذر ہونے نہیں دیں گے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
سریاب کے تمام علاقے ‘ سرہ غڑگئی ‘ ہنہ اوڑک ‘ سورینج ‘ سنجدی ژڑخو سمیت کوئٹہ بھر میں جہاں ہمیں نمائندگی ملی یا نہ ملی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کو اپنا اشعار بنانے ہوئے عوامی مسائل یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے مرکزی اور صوبائی حکومت مجبور کریں گے کہ وہ کوئٹہ شہر کو بھی دیگر صوبوں کے دارالحکومتوں کی طرح ترقی یافتہ بنانے کیلئے اقدامات کرے ۔
سریاب پیکج پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، آغا حسن بلوچ
وقتِ اشاعت : October 25 – 2018