|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2018

لاہور: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ملک کی خوشحالی کے لئے سب کو جدوجہد کرنی ہے۔ 

لاہور میں قومی ویمنزفٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قوم کی ترقی میں کھیلوں کا اہم کردار ہے، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ ہماری بچیاں بھی کھیلوں کے میدان میں آگے آرہی ہیں، یہی بچیاں ملک کی ترقی میں اہم کردار کرسکتی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے فنڈز مختص کرے،  ملک میں کھیلوں کے میدان بنائے جائیں تاکہ ان میدانوں میں کھیل کر ہمارے نوجوان ملک کا نام روشن کریں۔ ملک کی خوشحالی کے لئے سب کو جدوجہد کرنی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے قوم ایسے ہی ہنستی کھیلتی رہے۔