|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ میں ٹریفک کا نظام درہم بر ہم کئی شاہراہوں پر گھنٹوں گھنٹوں تک ٹریفک جام رہتی ہے ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی کی بجائے دن بھر گاڑیوں کا چالان کر تی ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

کوئٹہ شہر میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سیاسی شخصیات کے پاس غیر قانونی گاڑیاں ہونے کے باوجود پکڑتی نہیں ہے جبکہ عام شہریوں کی گاڑی اور موٹرسائیکلوں کو روزانہ کی بنیاد پر چالان کر تی ہے ۔

کوئٹہ کے شہریوں نے ٹریفک پولیس رویئے کے خلاف احتجاج بھی کیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جہاں تنگ سڑکیں ہے وہاں پر ٹریفک بھی جام رہتی ہے مینٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو تا ہے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بغیر پارکنگ کی بھی گاڑیاں ہو تی ہے ۔

جہاں پر ٹریفک اہلکار کا رروائی کر تے نظر نہیں آتے ہیں جس کی وجہ سے شہری عذاب میں مبتلا ہے اور شہریوں نے ٹریفک پولیس رویئے کے خلاف احتجاج بھی کیا شہر کے مختلف علاقوں قندھاری بازار، لیاقت بازار، جناح روڈ ، عبدالستار روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو تی ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کا دوہرا معیار نہیں ہونا چا ہئے اگر قانون ہے سب کے لئے ہونا چا ہئے اس وقت کوئٹہ میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سیاسی شخصیات کے پاس غیر قانونی گاڑیاں ہے جہاں پر نہ تو کسٹم ، ایکسائز اور پولیس ہاتھ ڈالتی ہے