|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2018

ژوب : آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قبائل نے انتہائی بہادری سے اپنا مثبت کردا رادا کیا ہے فورسز عوام کی جان ومال کی حفاظت اورملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردا رادا کرینگے قبائل نے ہمیشہ ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں ۔

دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا امن وامان کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ژوب میں ایف سی ہیڈ کوارٹر میں قبائلی جرگے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ عوام ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں سیکورٹی ادارے سرحدات کی حفاظت قیام امن کے ساتھ ساتھ عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر بھی توجہ دے ر ہے ہیں ۔

بلوچستان میں 100 سکولز اور 90 میڈیکل سنٹر ز سکیورٹی اداروں کے زیرانتظام چل ر ہے ہیں قمر الدین کاریز اور سمبازہ میں سکولوں کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے درمیان آبادی کیلئے سکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا ملک بنانے میں قبائل کے بزرگوں نے جو کردار ادا کیا یت وہ قابل تحسین ہے گزشہ 16 سال سے دہشتگرد ی کے خلاف قبائل نے انتہائی بہادری سے اپنا مثبت کردار ادا کیا سیکورٹی فورسز اپنے سر زمین کی حفاظت عوام کے تحفظ ان کے مسائل کے حل اور ملک کی ترقی و خو شحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔