قلعہ سیف اللہ: سبکدوش ہونے والے آئی جی ایف سی بلوچستان جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ فورس نے ہر سخت اور مشکل صورتحال میں بلوچستان کے عوام کی حفاظت کی۔
گزشتہ روز مسلم باغ میں آئی جی ایف سی بلوچستان جنرل ندیم انجم ے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ کرنل تیمور بیگ، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سردار محمد آصف خان سرگڑھ، ڈی سی قلعہ سیف اللہ کھیتران ،اے سی سعید احمد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر سردار محمد آصف خان نے آئی جی ایف سی کی کارکردگی کو سراہاآئی جی ایف سی بلوچستان جنرل ندیم انجم نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایف سی پورے صوبے میں امن اورعوام ی فلاح بہبود کے لئے کوشاں ہے، ایف سی نے بلوچستان کے سیکڑوں طلبہ کو اسکالر شپ بھی دی ہیں، فورس نے ہر سخت اور مشکل صورتحال میں بلوچستان کے عوام کی حفاظت اور خدمت کی جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ایف سی امن وامان کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں،آئی جی ایف سی
وقتِ اشاعت : November 2 – 2018