|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2018

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر کے زیر صدارت صوبائی پو لیو ٹا سک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد ، کمشنرز،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزق چیمہ ،ڈپٹی کمشنرز ،ڈبلیو ایچ او اور یونسیف کے نما ئندوں نے شرکت کی ۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو پولیو سے پاک بنانا ہمارا جتماعی مقصد ہے ۔ جس کے لئے ٹیم ورک نہ ناگز یر ہے ۔کیونکہ ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند مستقبل دے کر بلوچستان کو مجمو عی طور پر توانا بناتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کی مہم کے فیصلہ کن مرحلے پر پروگرام کی کارگردگی کو مزید بہتر بنانا اور حفاظتی ٹیکہ جات میں ہزی ا نتہائی ضروری ہے۔تاکہ مشترکہ کوششوں سے حاصل ہونے والے اب تک کے ثمرات کو مستحکم بنایا جاسکے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے دوردراز کے علاقوں تک پولیو ٹیموں کی رسائی کو یقینی بنائیں اور انسداد پولیو فورس کو فول پروف سیکیو رٹی سمیت ہرقسم کی مطلوبہ معاونت فراہم کی جائے تاکہ مضبوط اور مربوط ٹیم ورک کے ذریعے اس قومی مقصد میں کامیابی حاصل کریں ۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے امید ظاہر کی کہ وہ و قت دور نہیں جب ہم بلوچستان کو پولیو سے فری صوبہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ مقصد میں والدین علماء کرام اور سول سوسائٹی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے ۔