|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2018

اسلام آباد /کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اشتہارات کی بندش کی بجائے اخبارات کو پنپنے کا موقع دے کارپوریٹ اور مقامی اخبارات میں فرق وضع کیا جائے۔

19فیصد کی بجائے اکثریتی بجٹ مقامی اخبارات کی ترقی و ترویج پر لگایا جائے صنعت سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اشتہارات کی بندش کا اقدام عوام کے معاشی قتل کے مترادف ثابت ہوگا جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں مقامی اخبارات کا بلوچستان کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار رہا ہے ۔

درجنوں صحافیوں نے جام شہادت نوش کیا صحافیوں کی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا دور آمریت ہو یا جمہوری حکومتیں صحافیوں نے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے بلوچستان کی واحد صنعت یہی ہے جسے بھی ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی ہر فورم پر بلوچستان کے مقامی مدیران کے ساتھ ہے انہیں کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا بیان میں کہا گیا کہ اخبارات و جرائد کو ڈیکلریشن قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد جاری کئے جاتے ہیں ۔

وفاق سے آڈٹ کے بعد انہیں سینٹرل میڈیا لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے جس کے بعد اشتہارات جاری کئے جاتے ہیں بغیر ڈیکلریشن کے کسی اخبار اور جرائد کو شائع ہونے کی اجازت نہیں ہوتی انفارمیشن کے 27کروڑ کے بجٹ میں بلوچستان کے اخبارات کیلئے 19فیصد مختص ہے ۔

دوسروں صوبوں میں مکمل بجٹ مقامی اخبارات کیلئے مختص ہے بلوچستان نیشنل پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے اخبارات کے ساتھ کھڑی ہے پارٹی ان کی سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی جو کہ ماضی اور اب بھی پارٹی کی پالیسی ہے ۔

پارٹی نے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں تمام مکتبہ فکر کے مسائل اجاگر کئے اور ان کے حل کیلئے جدوجہد کی اور ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی اور ترجیح دیتی رہے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

اخبارات کو پسندناپسند کی پالیسی ترک کر کے اشتہارات دیئے جائیں تاکہ مقابلے کا رجحان پیدا ہو اور اخبارات بہتری کی جانب جا ئیں بیان میں کہا گیا ہے بلوچستان میں زراعت کے شعبہ ‘ صنعتیں ختم ہونے کے قریب ہیں اس شعبہ کو بھی مکمل طور پر ختم کرنے کی ٹھان لی گئی ہے بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اخبارات کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں جائیگا۔

بلوچستان میں صحافی ‘ دانشور وں پر جب بھی مشکل وقت آیا تو پارٹی نے ان کی آوا ز بن کر صف اول کا کردار اد اکرتے ہوئے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹی اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ مقامی اخبارات کے اشتہارات کی بندش کے بجائے انہیں محکمہ سپورٹ کرے ۔