زیارت : زندرہ زیارت میں ایرانی سیب کی غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ پر آل پارٹیز،شہریوں اور زمینداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اوراحتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ۔مظاہرہ سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء صاحبزادہ محیب اللہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہنا تھا کہاایرانی سیب کی وجہ سے ہمار ی معیشت تباہ وبربادی ہو گئی ہے۔
ایرانی سیبوں سے منڈیاں بھر ے ہونے کی وجہ سے ہمار ے سیبوں کی قیمتیں نہ ہو نے کے برابر ہے جس کی وجہ سے زمیندار ان اپنے فصلات سے قرض دار ہو رہے ہیں ۔
اس موقع پشتونخواہ میپ کے ہنماء نور محمد پانیزئی نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پنجاب میں فروٹ باہر ملکوں میں تلاش کررہے ہیں لیکن ہمارے فروٹ کی مانگ کم ہو جاتا ہے قیمتیں گر جا تا ہے ۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رینماء محمد یعقوب ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پوری طور پر ایرانی سیب پر پا بندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں کہاکہ بلوچستان اور خاص کر زیارت کا دار مدار زمیندار ی کہاکہ زمیدار ایک مشکل کام لیکن حکومت پنجاب بلوچستان کے زمیداری کی تباہ کرنے کیلئے غیر قانونی طریقے سے سیب اور پیاز کی سملگ پرپابندی نہیں لگاتے ہیں ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رینماء امین اللہ پانیزئی، بی این پی کے رینماء نجیب اللہ پانیزئی ، سرور خان کاکر ،غلام جان ،حاجی محمداشرف نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ اب زمینداروں نے احتجاج شروع کردیا احتجاج اپنے مقصد کامیاب ہونے تک جاری رہے گی حکمران ہمارے اہم مسلہ حل نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کر ینگے جس کی زمہ دار حکمران ہوں گے۔
ایران سیب کی سمگلنگ زیارت میں احتجاجی مظاہرہ
وقتِ اشاعت : November 8 – 2018