کوئٹہ: آل پاکستان گڈذ ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے کسٹم کے رویئے کے خلاف درخشان چیک پوسٹ کے قریب کوئٹہ ، سبی ، جیکب آباد شاہراہ کو بلاک کر دیا اور کسٹم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سے کسٹم کے رویئے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو جلد ہی تمام قومی شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کے لئے بلاک کر دیں گے تفصیلات کے مطابق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے درخشاں چیک پوسٹ کے قریب کسٹم رویئے کے خلاف احتجاجاً کوئٹہ سبی جیکب آباد قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔
احتجاجی مظاہرے سے اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نیاز مینگل نے کہا ہے کہ کسٹم حکام جان بوجھ کر ٹرانسپورٹروں کو مختلف ناموں پر تنگ کر تے ہیں جس کی وجہ سے اب ہم ان کے رویئے سے تنگ آچکے ہیں اگر صوبائی حکومت نے کسٹم کے رویئے کے خلاف کارروائی نہیں کی تو پھر ہم سخت لائحہ عمل طے کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری کسٹم اور صوبائی حکومت پر عائد ہو گی ۔
کوئٹہ شہر میں قائم غیر قانونی کاروبار پر کسٹم حکام نے خاموشی اختیار کی ہے جبکہ بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر چیکنگ کے نام پر ٹرانسپورٹروں کو لوٹنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے ہم احتجاجا اپنا کاروبار بند کر ینگے اور سڑکوں پر نکل کر سخت احتجاج کرینگے۔
کسٹم کے روئیے کیخلاف آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا احتجاج
وقتِ اشاعت : November 12 – 2018