|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2018

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کال پر بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کراچی میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی کیمپ لگائے گئے ۔

جن میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کیا جبکہ بی ایس او کے مرکزی چیئرمین کے قیادت میں تنظیم کارکنوں نے جن میں بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ کوئٹہ زون کے پریس سیکرٹری عزیز اللہ بلوچ بھی موجود تھے ۔

پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقعے پر چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا کہ لواحقین کو اذیت میں مبتلا کرنا انسانیت سوز ہے معصوم بچے اور بچیاں خواتین سمیت سڑکوں پر سرآپا احتجاج ہے لیکن بے حس حکمران خاموش ییانسانی حقوق کے ادارے تماشائی کا کردار ادا کرریے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی پر کوئی الزام یے تو ہم نہ عدالتوں کے خلاف ہے ناقانون کے باقائدہ ایک شہری کے طور پر انکا ٹرائل کیا جائے لیکن بلوچ کو آج تک برابر کا شہری نہیں سمجھا گیا اس لئے بلوچوں کو لاپتہ کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی یے بی ایس او قیام سے لیکر آج تک بلوچ قوم کے ہر دکھ و درد میں ساتھ رہا ہے ہم لواحقین کے احتجاج کی حمایت کرتے ہے اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

بی ایس او کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی سمیت مختلف مکاتب فکر نے اظہار یکجہتی کیا کیمپ میں بی ایس او کے مرکزی کمیٹی ممبر اشرف بلوچ حفیظ بلوچ سمیت کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

بی ایس او سبی زون کے زیر اہتمام پریس کلب سبی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بی ایس او اور بی این پی کے کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں بی این پی کے مرکزی کمیٹی ممبر واجہ یعقوب بلوچ بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر پرویز بلوچ نجیب بلوچ سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔

کیمپ میں مختلف سیاسی و سماجی پشتنوخوا ملی عوامی پارٹی سبی نوجوان اتحاد تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کی بی ایس او تربت زون کے تحت پریس کلب تربت کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد ہوا جسمیں بی ایس او اور بی این پی کے کارکنان سول سوسائٹی علاقے کے عمائدین نے شرکت کی ۔

اس موقعے پر بی این پی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نزیر بلوچ مرکزی رہنما ڈاکٹر غفور بلوچ حمید بلوچ ایڈوکیٹ بی ایس او کے زونل رہنماء کریم شمبے میجر جمیل شے نزیر بلوچ سمیت دیگر رہنماء موجود تھے ۔

سکندرآبادسوراب میں لاپتہ افرادکی بازیابی کے سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی اوربی ایس اوکے زیراہتمام سوراب میں ایک روزہ علامتی احتجاجی کیمپ کاانعقاد،مختلف سیاسی ،سماجی اورقبائلی شخصیات کی جانب سے اظہاریکجہتی ۔

تفصیلات کے بلوچستان نیشنل پارٹی اوربی ایس اوکے اہتمام لاپتہ افرادکی بازیابی کے سلسلے میں مین چوک پرایک روزہ احتجاجی کیمپ لگائی گئی

جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی سکندرآبادکے آرگنائزرامان اللہ مینگل ڈپٹی آرگنائزر عبدالطیف قلندرانی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میرعبدالرحمن گرگناڑی سلطان احمدافغان زئی سابق تحصیل صدرماماامام بخش حافظ عبدالحمیدمحمدزئی بی ایس اوکے اراکین بصیراحمدملازئی مدثرمینگل شفاعت مینگل اوردیگرموجودتھے ۔

احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں سمیت سماجی ،علاقائی اورقبائلی شخصیات نے آکراظہاریکجہتی کی ،اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی اوربی ایس اوکے رہنماں کاکہناتھاکہ صوبے میں لاپتہ افرادکامعاملہ سنگین صورتحال اختیارکرچکاہے 

ورثا کے شدیداحتجاج اوردردرکے ٹھوکرکھانے کے باوجودحکمران طبقہ اورمتعلقہ ادارے توجہ دینے کی زحمت نہیں کررہے ،کوئٹہ میں خواتین اورمعصوم بچوں کااحتجاج جمہوریت کے دعویداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدسرداراخترجان اقتداراورہرقسم کی مراعات کی پیشکش کوٹھکراکرلاپتہ افرادکی بازیابی کومقصداورمشن بناکرحکمرانوں پرواضح کرچکے ہیں کہ بلوچستان کے لوگوں کومراعات سے زیادہ اپنے پیاروں کی باحفاظت واپسی سب سے عزیزہے ۔

بی این پی اس نازک معاملے پرخاموش نہیں رہ سکتی،ہم ہرموقع پر متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ ساتھ ہوں گے پارٹی حکم کے مطابق ایک روزہ احتجاجی کیمپ کاانعقاداسی سلسلہ کے ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کیمپ میں آکراظہاریکجہتی کرنے والے شخصیات کا شکریہ اداکیابی ایس او اوستہ محمد زون کے زیراہتمام اوستہ محمود پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ منعقد کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے اظہار یکجہتی کیا کیمپ میں بی ایس او کے مرکزی کمیٹی ممبر غلام دستگیر بلوچ زون صدر طفیل بلوچ الطاف بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور اظہار یکجہتی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

بی ایس او نوشکی زون کے زیراہتمام مرکزی کال پر لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی ڈگری کالج نوشکی میں احتجاجی مظاہرے کے ذریعے کیا گیا

احتجاجی مظاہرے سے مرکزی کمیٹی کے رکن عتیق بلوچ زونل جنرل سیکرٹری آغا الیاس شاہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری فہد بلوچ سابقہ زونل نائب صدر سلیمان بلوچ وقاص بلوچ اشفاق بلوچ نے خطاب کیا

بی ایس او اوتھل زون کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اوتھل کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جس جس میں کارکنان کے کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعے پر اوتھل زون کے صدر ریاض بلوچ جنرل سیکرٹری تاج بلوچ گوہر مینگل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔