|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2018

نوشکی: ضلع بھر میں گذشتہ 5 دنوں سے گیس سپلائی بند عوام شدید پریشان کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق سردی شروع ہوتے ہے ۔

گیس لوڈشیڈنگ کا نہ صرف دورانیہ بڑھایا گیا بلکہ گزشتہ 5 دنوں سے شہر اور قریبی علاقوں سمیت پورے ضلع میں مکمل طور پر سپلائی بند کردی گئی ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گیس سپلائی بندش کے باعث ایل پی جی گیس کی ریٹ بھی بڑھا دی گئی ہے ۔

خشک سالی کی وجہ سے لکڑی ناپید ہو چکی ہے گھریلوں صارفین گیس بندش کی وجہ سے انتہائی پریشانی میں مبتلا ہے گیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے سپلائی بند کردی گئی عوامی حلقوں نے ایم پی اے اور ایم این اے سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے گیس انتظامیہ سے بات کرکے آئے روز گیس بندش اور لوڈ شیڈنگ کو ختم کریں واضع رہے کہ گزشتہ 4 مہینوں میں 3 مرتبہ گیس سپلائی بند ہوچکی ہے۔