کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے تاریخی اثار قدیمہ مہر گڑھ کی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیاابتدائی طور پر 3کروڑ روپے کی رقم مختص کردی گئی مزید رقم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رکھی جائے گی۔
سیکرٹری ثقافت ظفر علی بلید ی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ صوبے کے تاریخی اثار قدیمہ مہر گڑھ کی حالت کافی عرصے سے ابتری کا شکار ہے اسی لئے حکومت نے اس کی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ابتدائی طور پر 3کروڑ روپے کی رقم مختص کردی گئی ، مزید رقم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رکھی جائے گی۔
سیکرٹری ثقافت نے بتایا کہ حکومت صوبے کے فنکاروں کی مدد کیلئے جامع منصوبہ بندی کررہی ہے اور دو ارب روپے سے آرٹسٹس ویلفئیر انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جارہا ہے اس میں آئندہ سال اتنی ہی رقم مزید رکھی جائے گی۔
ظفر علی بلیدی نے بتایا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ایک نیا میوزیم تعمیر کیا جارہا ہے،اس میوزیم پر ایک ارب روپے خرچ آئے گااس کے ساتھ ساتھ کنڈملیر میں بھی ایک ارب روپے سے ٹورازم ہیریٹیج بنایا جارہا ہے ۔
میرگڑھ کی حالت بہتر بنانے کیلئے 3کروڑ روپے مختص
وقتِ اشاعت : November 14 – 2018