|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2018

محکمہ تعلیم سندھ نے سٹی اسکول اور بیکن ہاؤس اسکول کے سندھ بھر میں قائم کیمپسز کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق فیسوں کے معاملے پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر سٹی اسکول کے 56 کیمپسز اور بیکن ہاؤس اسکول کے 65 کیمپسز کی رجسٹریشن معطل کی گئی ہے۔

اسکولوں کو جاری نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولزنے دونوں تعلمی اداروں کو پانچ خطوط لکھے لیکن انہوں نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔

نوٹس کے مطابق 7 روز میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہوا تواسکولوں کی رجسٹریشن بحال ہوجائے گی لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو اسکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔