|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2018

کو ئٹہ : بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان کے مطابق بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ایک وفد نے بلوچ مِسنگ پرسنز کیمپ کا دورہ کیا اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔ اور کیمپ کا دورہ کیا وفد میں پروفیسر مجیب بلوچ، ڈاکٹر الیاس بلوچ ، ڈاکٹر ھمل نصیر بلوچ ،ڈاکٹر شے مرید، ڈاکٹر صمد مینگل ڈاکٹر منیر بلوچ،ڈاکٹر ظہور بلوچ ،ڈاکٹر مبارک بلوچ،ڈاکٹرا ور دیگر سنیر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے رہنماؤں نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ماوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔اور ہر فورم میں ہم بلوچ لواحقین کی آواز سے آواز ملا کر اس انسانی مسلئے کو بھرپور اجاگر کرنے کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کے درد و تکلیف کا اندازہ ھمیں ھے۔ایک گھر سے نوجوان بھائی یا بیٹے کا لاپتہ ہوجانا واقعی ایک اذیت ناک مرحلہ ہوتا ہے جسکا اندازہ کوئی باشعور فرد ہی کرسکتا ہے۔ 

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ہر مکتبہ فکر کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ لاپتہ افراد کے درد کو محسوس کرکے انکے لواحقین کا اپنے پیاروں کی بازیابی کی جدوجہد میں اپنا ایک کردار ادا کریں۔ ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ یہ مسلۂ ایک انسانی مسلۂ ہیں جسے انسانی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔اگر اس انسانی مسلئے کو حل کرنے کی کوششیں نہ کی گئی تو مستقبل میں اسکے اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔