|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2018

کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور عوام میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے، صوبے کے عوام ایف سی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے گذشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے بارودی سرنگ کے دھماکے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں تین سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد ایسی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعہ سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔