|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2018

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 100 روزہ کارکردگی سمیت اہم معاملات پر 2 اجلاس جاری ہے، اجلاس کے ایجنڈے 35 نکات شامل کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں مختلف اہم امور پر ڈرافٹ بل بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے، صوبائی کابینہ نے بلوچستان ٹریول ایجنسیز رولز 2018 کی منظوری دے دی جس کا مقصد صوبے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے،صوبائی کابینہ نے محکمہ ماحولیات میں 100ملین روپے کے بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کی اصولی طور پر منظوری۔

دے دی ہے، فنڈ کے قیام کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کے لیے ڈونرز کی معاونت کا حصول ہے، فنڈز کا قیام بلوچستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت عمل میں لایا جائے گا،