|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2018

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف پولیو فنڈز میں 7 کروڑ روپے کی خرد برد پر بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے صوبائی پولیس کو پولیو مہم کی سیکورٹی کے لیے فنڈز فراہم کیے تھے۔

انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی کرنے والے سپاہی کو یومیہ 250 روپے اور 20 سپاہیوں پر تعینات سپروائزر کو روزانہ 500 روپے دیے جانے تھے۔ تاہم پولیس اہلکاروں کی جانب سے پیسے نہ ملنے پر خرد برد کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔