کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ میں صارفین کے پرانے گیس میٹر اتار کر نئے اور تیز چلنے والے میٹر لگا دیئے گئے ایک ماہ بعد 20 سے25 ہزار روپے کے بلز گھروں کو پہنچتے ہی غریب لو گوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اب تک سردی شروع ہوئی نہیں کہ 20 سے25 ہزار روپے بل آنا شروع ہو گیا جنوری میں تو50 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور ارد گرد نوح میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پرانہ گیس میٹر اار کر نئے میٹرز لگا دیئے گئے جو کہ گیس کے علاوہ سورج سے بھی چلتا ہے ایک ماہ بعد لو گوں کو جب بل ملنا شروع ہو گیا تو لو گوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا اورایک ماہ بعدبیس سے پچیس ہزارتک کے بل گیس کمپنی صارفین کونہ جانے کیوں بھیجے ہیں۔
ان بلوں نے غریب عوام کوپریشانی میں مبتلاکردیاہے غریب صارفین گیس کی باری بل اداکرے یااپنے بچوں کاپیٹ پالے۔جبکہ دوسری جانب آئے روزگیس کمپنی والے میٹرتبدیل کرتے ہیں اورصارفین کوزیادہ بل بھیجتے ہیں۔گیس کمپنی کے جانب سے کوئٹہ شہرکے اکثرعلاقوں کے رہائشوں جس اندازسے لوٹاجارہاہے۔اس کانوٹس لینے والاکوئی نہیں ہے۔
نہ سیاسی جماعتیں اس ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اورنہ ہی بلوچستان ہائی کورٹ کاچیف جسٹس اورنہ ہی سپریم کورٹ کاچیف جسٹس اس کانوٹس لیتے ہیں۔گیس کمپنی کے جانب سے صارفین کوزیادہ بل بھیجناغریب شہریوں کوخودکشی کرنے پرمجبورکرنے کے برابرہے۔گیس کمپنی کے اعلی اورصوبائی ووفاقی حکومت عوام پرگیس بم گرانے کانوٹس لے۔
کوئٹہ، گیس کے تیز میٹر نصب ، بل ہزاروں میں آنے لگے
وقتِ اشاعت : November 29 – 2018