کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ میر صاد ق سنجرانی ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اور اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ہونیوالے اختلافات پر اہم بیٹھک ایک دوسرے کے تحفظات ختم کرنے کے لئے تگ ودو جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت میں ہونیوالے اختلافات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں کچھ دن گزرنے کے بعد اختلافات پھر شدت اختیار کر گئی چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اور اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا اختلافات کے حوالے سے اہم بیٹھک ہوا رات گئے تک معاملے پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار معاونین خصوصی میں سے ایک معاون خصوصی پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا شدید اختلاف ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کر دیا کہ معاون خصوصی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے ۔
لیکن اسپیکر بلوچستان نے اختلاف رکھتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کو جب تک حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم خاموش نہیں رہ سکتے اور ہمارے اختلاف برقرار ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ چارمعاونین خصوصی میں ایک معاون خصوصی کی وجہ سے وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اب وہ معاون خصوصی مستعفی ہونیوالے کے لئے تیار نہیں جبکہ اسپیکر اپنے بات پر بضد ہے کہ جب تک کوئی حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک ہمارا اختلاف برقراررہے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی ایک بار پھر ڈاکٹروں کے ہدایت کے باوجود کے وہ آرام کریں چیئرمین سینیٹ نے موجودہ اختلافات کو ختم کرنے کے لئے تگ ودو کوششیں کر رہے ہیں تا ہم وزیراعلیٰ بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد لے کر حالات کو نارمل کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
حکومت و قدوس بزنجو میں پھر اختلافات ، چیئرمین سینٹ حل کرنے کیلئے سرگرم
وقتِ اشاعت : December 2 – 2018