کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے تربت کے علاقے تمپ میں فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر صوبے کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے ۔
حکومت صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے شرپسندوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تربت کے علاقے تمپ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونیوالے حملے کی مذمت کر تے ہیں ملک دشمن عناصر قو تیں صوبے کی ترقی وخوشحالی نہیں چا ہتے اس لئے وہ ایسے حالات پیدا کرنا چا ہتے ہیں ۔
بلوچستان کے حالات کو پرامن بنایا گیا ہے اور ان حالات کو بہتر کرنے میں حکومت کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے صوبے کے امن وامان کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور ان قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ۔
ملک دشمن قو تیں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے خلاف یہاں چند عناصر کے ساتھ مل کر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے حکومت اور سیکورٹی فورسز بلوچستان میں امن وامان کی ترقی وخوشحالی کے لئے مل کر اقدامات کر رہے ہیں اس طرح واقعات کی ہم مذمت کر تے ہیں ۔
تربت فورسز کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے، سلیم کھوسہ
وقتِ اشاعت : December 2 – 2018