|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2018

وڈھ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرف مینگل نے کہا ہے کہ کیچ سے ضمنی الیکشن میں بی این پی کے امیدوار میجر جمیل دشتی کے قافے پر حملہ بی این پی کے امیدوار کے کامیابی کو روکنے کے لیے رچایا گیا ایک منصوبہ ہے، بی این پی کے امیدوار میر جمیل دشتی کا گھر ایک سیاسی گھر ہے اس گھر سے بلوچستان اور بلوچ قوم کے لئے جو جدوجہد کیا گیا ہے اس کی ایک حقیقی تاریخ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری ضمنی الیکشن میں خلل ڈالنے کی کوششیں کررہی ہیں ہمارے امیدوار کی یقینی جیت کو دیکھ کر اب اس طرح کے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں تاکہ یہاں کے عوام اپنی حق رائے دہی کے استعمال کے لئے اپنے گھروں سے نہیں نکلیں اور ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر الیکشن کے بجائے سلیکشن ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس مداخلت کا فوری نوٹس لینا چاہیے ہر بار کی طرح اس بار بھی ضمنی الیکشن میں اس حلقے سے سلیکشن کی کوشش ہو رہی ہیں جو کہ ایک خطرناک عمل تصور ہوگا بی این پی اس طرح سلیکشن کسی بھی صورت قبول نہیں کریگی ۔

انہوں نے کہا انشا اللہ بی این پی جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش ناکام بنا کر اس حلقے سے کامیاب حاصل کریگی ۔ بی این پی کے جمہوری راستے میں روکاوٹیں ڈالنے کے لئے مختلف حربے آزمائے جارہے ہیں لیکن بی این پی قیادت اپنے باہمت کارکنان کی بھر پور قوت اور مدد سے اس بار پی بی 47کیچ کی سیٹ حاصل کرکے ان قوتوں کو اس بات پر مجبور کریگی کہ اصل قوت بلوچستان میں بی این پی کی ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چاہیے کہ حلقے میں سرکاری مداخلت امن وامان قائم کرنے کی خاطر فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ اس بار ضمنی الیکشن کی شفافیت پر کوئی آواز نہیں آٹھائیں سکیں ۔ الیکشن کے انعقاد کے دن کیچ کے باشعور عوام اپنے گھروں سے نکل کر بی این پی کے جدوجہد میں شامل ہوکر جمہوریت اور بلوچستان کو کامیاب بنائیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ کیچ عوام کو سلیکشن کے راستوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا عوام کو چاہیے کہ بی این پی کے میجر جمیل دشتی کے کامیاب بنا کران منصوبہ سازوں کے سلیکشن کے حربوں کی دروازیں ہمیشہ کے لئے بند کریں۔