|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2018

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دینگے عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی خود مختاری اور اٹھارویں ترمیم کے لئے طویل جدوجہد کی اگر حکومت نے اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی سازش کی تو عوامی نیشنل پارٹی کالا باغ ڈیم کو دفن کرنے کی طرح اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کے خلاف بھی سیسہ ہوئی پلائی دیوار ثابت ہو گی ملک میں ڈیم کی تعمیر نا گزیر ہے مگر کالا باغ ڈیم کو کسی بھی صورت بنانے نہیں ہونے دینگے ۔

اگر کسی نے کالا باغ ڈیم بنانے کا سوچ بھی لیا تو عوامی نیشنل پارٹی اس سوچ کو بھی ختم کرے گی ان خیالات کا اظہا ر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی، حاجی نظام الدین کاکر، عبدالمالک پانیزئی، ڈاکٹر عبداللہ خان، ملک ابراہیم کاسی، مابت کاکا نے سائنس کالج آڈیٹوریم میں پارٹی کے بزرگ رہنماء عزیز ماما کی نویں برسی کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پارٹی کے دیگر مرکزی وصوبائی قائدین بھی موجود تھے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ملک میں حقیقی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے1973 کے آئین میں ولی خان کا کردار سب کے سامنے ہیں ۔

ہم نے ہمیشہ پشتون قوم کے حقوق کے لئے شہادتیں اور قربانیاں دی ہیں عزیز ماما نے مشکل حالات میں پشتونوں کو شعور دینے کے لئے اپنی جان کو مشکلات میں ڈال کر جدوجہد کی اور ان کی مبارزہ کو سلام پیش کر تے ہیں جنہوں نے با چا خان اور ولی خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پشتونوں کو علم، شعور سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی او راقتدار ہمارا ہداف نہیں اور ہمارا ہدف کچھ اور ہے ہمیں با چا خان کی سوچ اور فکر کی ضرورت ہے ہمیں وقتی مفادات کا شکار نہیں ہونا چا ہئے آج بھی پشتونوں کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہے ایک اورجنگ پشتونوں پر مسلط کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔

چالیس سال سے جو مشکلات پشتونوں نے دیکھی ہے ایک بار پھر وہی حالات کو پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے ماسکو میں طالبان سے بات چیت کی جا رہی ہے اور پنجاب میں روس کو ٹریننگ اور مشقیں کروائی جا رہی ہے اور پشتون کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

ان تمام تر حالات کا مقابلہ ہمیں تنظیم اور طاقت کے ذریعے کر سکتے ہیں جب ہم ہندوستان سے بات چیت کے خواہاں تھے تو ہمیں غدار کے القابات سے نوزاتے ہیں مگر آج وہی حکمران سدھو سے ملاقات کر نے کے لئے کھڑے ہو تے ہیں کیا ۔

اس وقت عوامی نیشنل پارٹی نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا کیا وہ آج درست ثابت نہیں ہو رہے ہیں اب بھی وقت ہے کہ حکمران اور پشتون با چا خان کے نقش قدم پر چل کر اپنے آپ کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اگر اب بھی حکمرانوں نے رویش نہیں بدلی تو آنیوالے وقت انتہائی مشکل اور سخت ہوگا ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ اے این پی نے جمہوریت کے لئے جو قربانیاں دی ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اور عوامی نیشنل پارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آج اگر صوبوں کو صوبائی خود مختاری دی ہے تو یہ صوبائی خود مختاری عوامی نیشنل پارٹی اور ولی خان کی مرہون منت سے ملی ہے صوبائی خود مختیاری کے لئے اے این پی نے طویل جدوجہد کی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو ایک بار پھر ختم کرنے کے لئے سازشیں کی جا رہی ہے اور ملک کو ایک بار پھر 73 جیسے صورتحال سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کالا باغ ڈیم اور اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کے خلاف اگر کسی نے بھی یہ سازش کی تو عوامی نیشنل پارٹی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔

کیونکہ با چا خان نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی ڈیم بنایا جائے ڈیم بنایا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ہمیں پتہ ہے کہ اس وقت پانی کی صورتحال سنگین ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ با چا خان کا فلسفہ ہے قوم پرست اور ترقی پسند قوتیں متحد ہو کر حقوق کے لئے جدوجہد کریں جس طرح نیب کی طرز پر تمام قوم پرست قوتیں متحد ہوئے تھے ۔

اسی طرح ایک بار پھر ہمیں متحد ہونا پڑے گا صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عزیز ماما نے اصولوں کی سیاست کی جس کی بدولت آج وہ ہمیشہ کی طرح آمر ہو گیا ۔

انہوں نے کبھی بھی پشتونوں کے حقوق پر سودا بازی نہیں کی اور با چا خان کے نقش قدم پر چل کر اپنی زندگی کو داؤ پر لگا کر پشتونوں کو شعور اور ترقی دینے کے لئے جدوجہد کی انہوں نے کہا ہے کہ ہم پر تنقید کرنے والے اپنے پانچ سالہ کارکردگی پر بات کریں کہ پانچ سال کے دوران ایک یونیورسٹی تک نہیں بنائی ۔

اس وقت جب اسمبلی میں14 ممبران تو پشتون وزیراعلیٰ کی بات نہیں کر تے تھے اب جب ایک ممبر ہے تو پشتون وزیراعلیٰ کی بات کر تے ہیں اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔