کوئٹہ: بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے باعث اسلحہ لائسنس اور دھماکہ خیز مواد کے این او سی کے اجرا پر دس روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں تمام ڈپٹی کمشنر ز کی جانب سے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائدکردی گئی ہیمحکمہ داخلہ نے صوبے میں دھماکہ خیز مواد کے این او سی کے اجرا پر بھی پابندی عائد کی ہے ، یہ پابندی صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے باعث د س روز کیلئے یکم دسمبر سے دس دسمبر تک لگائی گئی ہے ۔
بلوچستان، اسلحہ لائسنس کے این او سی پر پابندی عائد
وقتِ اشاعت : December 4 – 2018